ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

’عدیل احمد میں اتنی بہادری کہاں سے آگئی؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی گزشتہ قسط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا تھا کہ مصطفیٰ کے بڑے بھائی عدیل، شرجینا سے شادی کرنے سے انکار کردیتے ہیں کیونکہ وہ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود رباب سے شادی کرلیتے ہیں۔

اب عدیل کے انکار کے بعد شرجینا نے مصطفیٰ سے شادی کرلی ہے اور عدیل، رباب سے شادی کرنے کے بعد اب ان کی دوست نتاشا سے ڈیٹنگ کررہے ہیں۔

عدیل اہلیہ رباب کے لندن جانے کے بعد نتاشا کو فون کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنے کا کہتے ہیں۔

نتاشا پوچھتی ہیں کہ ’تمہاری چوکیدار کہاں گئی جس کے خوف سے تم مجھ سے ملتے نہیں تھے۔‘ عدیل بتاتے ہیں کہ ’آج صبح ہی لندن گئی ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’تبھی میں بولوں عدیل احمد میں اتنی بہادری کہاں سے آگئی ہے۔‘ عدیل کہتے ہیں کہ فضول کے طعنے مت دو، یہ بتاؤ حسین شہزادی دیو کی قید سے کب آزاد ہوگی؟‘

نتاشا بتاتی ہیں کہ ’یہ حسین شہزادی شادی میں شرکت کے لیے اسلام آؓباد جارہی ہے شہزادہ چاہے تو آسکتا ہے۔‘

کیا رباب کو علم ہوجائے گا کہ عدیل انہیں دھوکا دے رہے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں