منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

رباب کے سامنے بھانڈا پھوٹنے کے بعد عدیل کیا کریں گے؟ عماد عرفانی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’عدیل‘ کا منفی کردار نبھانے والے اداکار عماد عرفانی بتایا ہے کہ وہ رباب کے سامنے بھانڈا پھوٹنے کے بعد کیا کریں گے۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عدیل، رباب سے شادی کرنے کے بعد اب ان کی دوست نتاشا سے ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں کاروبار میں بھی دھوکا دے رہے ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں عماد عرفانی سے سوال کیا گیا کہ جب رباب کو عدیل کی چیٹنگ اور بزنس میں گھپلے کے بارے میں پتا چلے گا تو عدیل کا ردعمل کیا ہوگا؟

میزبان نے انہیں تین آپشن دیے، چیٹ جی پی ٹی میں بہانے بنانے کا طریقہ تلاش کریں گے؟ رباب کی تعریف کرکے بچ کر نکلنے کی کوشش کی جائے گی؟ یا پھر مصطفیٰ اور شرجینا کی سازش بتایا جائے گا؟

عماد عرفانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بہت ہی کری ایٹو آپشنز دیے ہیں، میرے خیال میں عدیل کے لیے دوسرا آپشن صحیح ہے اس کی چاپلوسی اور خوشامد کرکے ان معاملات سے نکلنے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ عماد عرفانی نے یہ نہیں کہا ہے کہ ڈرامے میں بھی ایسا ہی ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں عماد عرفانی نے کہا کہ صبا قمر سے پوچھوں گا کہ ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ میں میرے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تھا۔

فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر سے متعلق سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں ان سے کامیابی کا راز پوچھنا چاہوں گا، جب ان سے پوچھا کہ کتنی اقساط بچیں ہیں تو عماد نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا لیکن اتنا کہوں گا ڈرامہ جلد ختم نہیں ہورہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں