جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

رباب نے عدیل اور نتاشہ کو سب کے سامنے بے نقاب کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب نے عدیل اور نتاشہ کو سب کے سامنے بے نقاب کردیا۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا تھا کہ عدیل اہلیہ رباب کو بزنس میں دھوکا دے رہے تھے اور ساری رقم بیرون ملک منتقل کررہے تھے جبکہ وہ رباب کی دوست نتاشہ سے ڈیٹنگ بھی کررہے تھے لیکن اب ان کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔

کل کی قسط میں دکھایا گیا کہ رباب شوہر کے لیے برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتی ہیں جس میں نتاشہ اور ان کے شوہر سمیت دیگر لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

رباب نے سب کے سامنے شوہر کو بے نقاب کردیا جبکہ عدیل انہیں روکتے رہ گئے لیکن انہوں نے ان کی ایک نہ سنی، یہ سب دیکھ کر نتاشہ کے شوہر تقریب چھوڑ کر چلے گئے جبکہ عدیل کے والدین بھی ہکا بکا رہ گئے۔

بعد میں دکھایا گیا کہ رباب شوہر کو صرف بے نقاب ہی نہیں کرتیں بلکہ کسٹمز حکام کو بلا کر ان کو گرفتار بھی کروادیتی ہیں اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ ان کی شپمنٹ میں ممنوعہ کیمیکل کی موجودگی پائی گئی ہے۔

’کبھی میں کبھی تم‘ میں کیا رباب عدیل کو معاف کردیں گی؟ کیا عدیل جیل سے رہا ہو جائیں گے‘ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں