بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’اس مہنگائی کے دور میں 75 ہزار تنخواہ بہت کم ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصطفیٰ کو عدیل نے کم تنخواہ کا طعنہ دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

رباب سے شادی کے بعد عدیل والد کی طبیعت خراب ہونے پر گھر آجاتے ہیں اور پیچھے پیچھے ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ گھر میں رہنے لگ جاتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شرجینا ناشتہ بنارہی ہوتی ہیں اس دوران بڑے بھائی عدیل وہاں آجاتے ہیں اور مصطفیٰ سے کہتے ہیں کہ ’واہ بھئی تم اتنی صبح کب سے اٹھنے لگے۔‘ مصطفیٰ کہتے ہیں کہ ہاں بس اٹھ جاتا ہوں۔‘

عدیل کہتے ہیں کہ اچھا ہے تم نے بھی کچھ کام کرنا شروع کیا، کما کتنا رہے ہو۔‘ مصطفیٰ بتاتے ہیں کہ ’75 ہزار روپے کما رہا ہوں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’یہ تو اچھی تنخواہ نہیں ہے تم کام شروع کرہی رہے تھے تو کوئی دھنگ کی نوکری کرتے، وہ بھی ان آن لائن جاب کا یہ ہے کہ آج ہیں کل نہیں، نہ جاب سیکیورٹی نہ سیلری اچھی ہوتی ہے کیسے گزارا کرو گے اپنی فیملی کو کیسے سپورٹ کرو گے۔‘

مصطفیٰ کہتے ہیں کہ ’میں مینج کرلوں گا۔‘

واضح رہے کہ عدیل شرجینا سے محبت کرتے تھے لیکن وہ پیسوں کی خاطر اپنی باس رباب سے شادی کرلیتے ہیں اور شرجینا اپنی بہن کی شادی ٹوٹنے سے بچانے کے لیے مصطفیٰ کو جیون ساتھی منتخب کرلیتی ہیں۔

اب مصطفیٰ اور شرجینا کا ساتھ عدیل سے برداشت نہیں ہورہا؟ کیا عدیل مصطفیٰ اور شرجینا کے رشتے میں دراڑ ڈال دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے کبھی میں کبھی تم کی اگلی قسط ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں