بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’میرے پاس فالتو باتوں کے لیے وقت نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا نے رباب کو کھری کھری سنادیں۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

رباب سے شادی کے بعد عدیل والد کی طبیعت خراب ہونے پر گھر آجاتے ہیں اور پیچھے پیچھے ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ گھر میں رہنے لگ جاتی ہیں۔

شرجینا کو رباب کی گھر میں موجودگی کھٹک رہی ہے کیونکہ وہ ایک گھمنڈی عورت ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ رباب شرجینا کے پاس آتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہیں جارہی ہو؟ جس پر شرجینا کہتی ہیں کام پر جارہی ہوں۔

رباب کہتی ہیں کہ تم مجھ سے بات نہیں کرتیں، کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ عدیل نے تم سے منگتی توڑ کر مجھ سے شادی کرلی اس وجہ سے ناراض ہو۔

شرجینا کہتی ہیں کہ ایسی بات نہیں ہے آپ کی غلط فہمی ہے، میری بات کا برا مت منانا، میری زندگی کافی مصروف ہے میرے پاس ان فالتو باتوں کے لیے وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ یا عدیل میرے لیے اتنے اہم نہیں ہیں کہ آپ کی کوئی بات دل میں رکھ لوں۔

‘کبھی میں کبھی تم‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لے اگلی قسط ہر پیر اور منگل کی رات 9 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں