جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

میسج آیا کہ مصطفیٰ پر الزام لگا کر آپ نے اچھا نہیں کیا: نعیمہ بٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر انہیں میسج آیا کہ ’رباب‘ آپ نے مصطفیٰ پر الزام لگا کر اچھا نہیں کیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب، منفی کردار)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

- Advertisement -

’کبھی میں کبھی تم‘ منفرد کہانی کی وجہ سے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلا دیش میں مقبولیت حاصل کررہا ہے اور ناظرین اس کی اگلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہوتے ہیں۔

تاہم بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی نے ڈرامے میں اپنے کرداروں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

نعیمہ بٹ نے کہا کہ انسٹاگرام پر انہیں ایک صارف کا پیغام آیا کہ ’رباب آپ نے مصطفیٰ پر الزام لگا کر اچھا نہیں کیا میرے پاس بطور ثبوت ویڈیو موجود ہیں کہ آپ نے پیسے رکھے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ مداحوں کی جانب سے بہت پیار مل رہا ہے، میرے کردار رباب کو بھی مداح پسند کررہے ہیں، چار یا پانچ ایسے پیغامات ہوں گے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم رباب سے نفرت کرتے ہیں۔

اداکارہ کے یہ بتانے پر عماد عرفانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’لوگ اس ڈرامے کی اسٹوری میں کتنی دلچسپی لے رہے ہیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں عماد عرفانی نے کہا کہ یہ دیکھا جائے کہ ہم اپنے کردار کو کتنے شاندار طریقے سے نبھا رہے ہیں، جب آپ کردار اچھا ادا کرتے ہیں تو اسے جج کرنے کا مارجن نہیں رہنا چاہے پھر وہ منفی یا مثبت ہو۔

اداکار نے کہا کہ میں نے اپنا کردار اسکرپٹ کے مطابق نبھایا ہے اس سے متعلق باقی آپ رائٹر فرحت اشتیاق سے معلوم کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں