منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رباب نے اپنے الوداعی پیغام میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بلاشبہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، اس ڈرامے نے پڑوسی ممالک کے ناظرین کو بھی اپنی طرف متوجہ کررکھا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ کبھی میں کبھی تم‘نے تیزی سے کئی ممالک کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس وقت یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

ڈرامے کی دلکش اور متاثر کرنے والی کہانی  کے ساتھ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے شاندار پرفارمنس کو  مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، تاہم اس ڈرامے میں رُباب کا کردار ادا کرنے والی نعیمہ بٹ نے بھی اپنی اداکاری سے سب کر متاثر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

اداکارہ نعیمہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اشعار پیش کرتے ہوئے اپنے ناظرین سے رخصت ہونے کی اجازت طلب کی اور ان تمام لالچی شوہروں کی بیویوں کو پیغام بھی دے دیا۔

نعیمہ بٹ نے لکھا کہ ’’یہ مشورہ ان تمام لوگوں کیلئے ہے جنہوں نے اپنے پارٹنر کو دھوکا دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا،’آج کیلئے فی الحال اتنا ہی آپکی طرح میں بھی مایوس ہوں، لیکن امید پر دنیا قائم ہے، دل دکھا ہے لیکن ٹوٹا تو نہیں ہے، اور امید کا دامن چھوٹا تو نہیں ہے ‘۔

دوسری جانب نعیمہ بٹ نے کیپشن میں لکھا کہ رُباب کی طرف سے الوداع، بس اتنا ہی ہے، دوستو! اگر میں نے رباب کا کردار ادا کر کے ایک کو بھی ایک مضبوط عورت بننے کی ترغیب دی ہے تو یہاں میرا کام مکمل ہوا‘۔

نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ’اگلی بار تک یاد رکھیں دُنیا اور یہاں کے رشتوں کے لیے ’بے تعلقی‘ ہی وہ لفظ ہے جو ہمیں اپنانا چاہیے، زندگی ہی وہ واحد حقیقت ہے جو ہمیشہ چلتی رہتی ہے اور کسی کے لیے نہیں رکتی، زندگی کے ساتھ بہیں اور پچھلے رشتوں میں نہ الجھیں، اگر کچھ چھوٹتا ہے تو چھوڑ دینا چاہیے، کیونکہ ہمیں آگے بڑھنا ہے! ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

واضح رہے کہ ڈرامہ کبھی میں کبھی تم اختتام کی جانب رواں دواں ہے، ولن کا کردار ادا کرنے والی جوڑی عدیل اور رباب اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں کیونکہ رباب پر لالچی شوہر عدیل کے تمام فریب آشکار ہوجانے کے بعد اس نے عدیل سے بدلہ لیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار فہد مصطفی، عمادعرفانی، سینیئر اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، مایا خان، زینب مظہر اور دیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں