جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عدیل اب بھی نتاشہ کے ساتھ، مداح نے رباب کو بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ اختتام پذیر ہوگیا لیکن اس سے جڑی خبریں اب بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشہ)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے۔

- Advertisement -

تاہم اب نعیمہ بٹ نے مداح کا پیغام شیئر کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ ’ہیلو رباب، آپ کو بتانا تھا کہ کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط دیکھنے عدیل نتاشہ کے ساتھ سنیما گیا ہوا تھا۔‘

مداح نے پیغام میں لکھا کہ ’جیل جاکر یہ باز نہیں آیا، پلیز اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردو۔‘

واضح رہے کہ کبھی میں کبھی تم نے ویور شپ کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، صرف یو ٹیوب پر 158.3 ملین ناظرین نے ڈرامہ دیکھا جو اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

کبھی میں کبھی تم میں رباب نے عدیل کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا جبکہ نتاشہ ان کی دوست بنی تھیں، رباب کرپشن کرنے اور دھوکا دیے پر عدیل کو جیل بھجوا دیتی ہیں۔

ڈرامے کو ناصرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، بھارت اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا گیا۔

آخری قسط میں دکھایا گیا کہ مصطفیٰ، بڑے بھائی عدیل کو جیل سے رہا کروادیتے ہیں لیکن انہیں ساتھ گھر لے کر نہیں جاتے جبکہ شرجینا اور مصطفیٰ بھی ملاقات کرکے گلے شکوے دور کرلیتے ہیں۔

مداح بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، نعیمہ بٹ، عماد عرفانی کی اداکاری کی بھی تعریف کررہے ہیں۔

مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا سیکوئل بنایا جائے، ایک مداح نے لکھا کہ اس ڈرامے کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں