بلاشبہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش جیسے پڑوسی ممالک کے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ کبھی میں کبھی تم‘نے تیزی سے کئی ممالک کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس وقت یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔
ڈرامے کی دلکش اور متاثر کرنے والی کہانی کے ساتھ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے شاندار پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے نہ صرف پاکستان میں ناظرین کو مسحور کیا بلکہ ہندوستان، بنگلہ دیش، ترکی اور مشرق وسطیٰ میں بھی مقبولیت حاصل کی۔
View this post on Instagram
تاہم 17ویں ایپی سوڈ کے بعد ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم ‘ سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلا دیش میں ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا، جبکہ پاکستان کے یوٹیوب پر بھی یہ ڈرامہ ٹرینڈ کررہا ہے۔
ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے کردار اور ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، یاد رہے کہ معروف اداکار اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے اداکاری کی دنیا سے طویل عرصے دوری اختیار کرنے کے دس سال بعد اس ڈرامے سے اسکرین پر واپسی کی ہے، اداکار نے 2015 میں ڈراموں سے وقفی لینے کے بعد اپنی پوری توجہ فلم انڈسٹری پر مرکوز کرلی تھی۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران فہد مصطفیٰ نے متعدد فلموں میں کام کیا اور درجنوں ڈراموں اور فلموں کو پروڈیوس بھی کیا لیکن اب وہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار فہد مصطفی، عمادعرفانی، سینیئر اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، مایا خان، زینب مظہر اور دیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی شرجینا اور مصطفی کے گرد گھومتی ہے، شرجینا شادی سے چند دن پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے سابقہ منگیتر کے چھوٹے بھائی مصطفی سے شادی کر لیتی ہے۔
مصطفی ایک لا پروا شخص ہے، لیکن شرجینا کی محبت اور توجہ اسے آہستہ آہستہ ذمہ دار بنا دیتی ہے۔
اب تک زیادہ تر ناظرین نے اظہار کیا کہ وہ اس ڈرامے کی سادہ اور حقیقت پسندانہ کہانی کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔