بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

شروری واگھ بالی ووڈ کا نایاب ٹیلنٹ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے ڈائریکٹر کبیر خان نے اپنی دریافت اداکارہ شروری واگھ کو نایاب ٹیلنٹ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز کبیر خان نے کہا کہ جب میں اپنی سیریز ’دی فارگوٹن آرمی‘ کے لیے آڈیشن لیا تو مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے ایک نایاب ٹیلنٹ دریافت کیا ہے جو آنے والے سالوں میں ناقابل یقین پرفارمنس پیش کرے گا۔

کبیر خان کے مطابق شروری واگھ بہترین اداکارہ ہیں جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے۔

- Advertisement -

فلمساز کے مطابق شروری کی موجودگی اور دلکشی اسکرین کو روشن کردیتی ہے یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جو بہت ہی کم اداکاروں کے پاس ہے اور جنہوں نے سنیما پر انمنت نقوش چھوڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور مینٹور مجھے ان کے سفر پر ناقابل یقین حد تک فخر محسوس ہوتا ہے۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ شروری پہلے ہی انڈسٹری میں نام کما چکی ہیں اور انہیں ابھی میلوں کا فاصلہ طے کرنا ہے، اداکارہ نے انڈسٹری کی بہترین اداکاروں کی موجودگی میں جس لگن سے اداکارہ کی وہ واقعی متاثر کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شروری اپنی لاجواب اداکاری سے انڈسٹری پر دیرپا اثر چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ شروری واگھ نے حال ہی میں ہارر فلم ’منجیا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم نے باکس آفس پر سو کروڑ کا بزنس کیا، ان کی آنے والی فلم عالیہ بھٹ کے ساتھ اسپائی فلم ’الفا‘ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں