تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کابل ایئرپورٹ دھماکے؛ طالبان کا ردعمل آگیا

کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے خوفناک دھماکوں پر طالبان کا ردعمل آ گیا۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کابل ایئر پورٹ دھماکےکی مذمت کرتی ‏ہے دھماکےاس علاقے میں ہوئےجہاں سیکیورٹی امریکی افواج کےہاتھ میں ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنےلوگوں کی حفاظت اور تحفظ پربھرپور توجہ دےرہی ‏ہے شرپسندحلقوں کو سختی سے روکا جائےگا۔

پاکستان نے کابل ایئرپورٹ پردہشت گردی کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام ‏قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے حملےسےکئی قیمتی جانوں کےضیاع سمیت متعدد افراد ‏اور بچےزخمی ہوئے ہیں۔ ‏

ترجمان دفتر خارجہ نے دھماکوں میں ہونے والے زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا اور متاثرین سے ‏اظہار ہمدردی کیا ہے۔ ‏

کابل ایئر پورٹ دھماکوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، امریکی صدر اسرائیلی وزیر اعظم کی ملاقات ملتوی

ابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس میں دو درجن کے قریب ‏ہلاکتیں ہوئی ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے، جن میں بچے بھی شامل ہیں، ‏ترجمان پینٹاگون جان کربی نے امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق بھی خدشہ ظاہر کر دیا ‏ہے۔

کابل دھماکے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی ملاقات ‏ملتوی کر دی گئی ہے، جب کہ جو بائیڈن امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ساتھ مانیٹرنگ ‏روم میں موجود ہیں، جہاں سے کابل کی صورت حال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کابل دھماکے کے بعد ‏کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی ‏برطانوی اہل کار کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -