تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کابل ایئرپورٹ: نیدرلینڈ 1 ملین یورو اور تکنیکی ٹیم بھیجنے کو تیار

نیدرلینڈ نے کابل ایئرپورٹ فعال کرنے کیلئے ترکی اور قطر کو مدد کی پیشکش کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کوفعال ‏کرنے کیلئے ترکی اور قطر کی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سےڈچ اور افغان شہریوں کو بحفاظت نکالناچاہتےہیں اس مقصد کے ‏لیے کابل ایئرپورٹ سے پروازوں کی بحالی اور فعالیت کے لیے مالی مدد بھی کریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم ریسکیو پروازیں بحال کرنے کے لیے ایک ملین یوروز کی فنڈنگ کرنے کو ‏تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر تکنیکی ماہرین اور عملے کو بھیجنے کے لیے بھی راضی ہیں۔

قطر اور ترکی نے کابل ایئرپورٹ کی بحالی کے لیے تعاون کی حامی بھری ہے۔ قطر نے اپنی ‏تکنیکی ٹیم کو بدھ کے روز کابل ایئرپورٹ بھیجا تھا جس نے دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

قطر کی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ کی بحالی میں مدد کے لیے ترکی اور طالبان ‏سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان واضح کر چکے ہیں کہ افغانستان میں حالات پرامن بنانے میں تعاون ‏کریں گے صورت حال کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں، نئی حکومت اور ان کے انتظامی طرز عمل کا ‏انتظار ہے۔

ان کا کینا ہے کہ ترکی نے بیس سال تک افغانستان کو ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کی ہے، ہم ‏اب بھی اتحاد و یکجہتی میں تعاون پیش کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کےلیے نئی حکومت کی ‏رضامندی ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -