جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کابل میں‌ ہوٹل پر حملہ، 5 چینی زخمی، ہوٹل کی کھڑکیوں سے غیر ملکیوں کے کودنے کی ویڈیوز وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی باشندوں کے گیسٹ ہاؤس میں زوردار دھماکا اور فائرنگ ہوئی، جس سے 5 چینی باشندے زخمی ہو گئے ہیں، حملے کے بعد ہوٹل کی کھڑکیوں سے غیر ملکی باشندے کودنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں چینی شہریوں کے ہوٹل پر حملہ ہوا ہے، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل پر حملہ کرنے والے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

چین نے حملے ہر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا حملے میں پانچ چینی باشندے زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر حملے کے بعد ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کو آگ لگی ہوئی ہے اور دھواں اٹھ رہا ہے، ایسے میں دو غیر ملکی کھڑکی سے کودتے ہوئے گر کر زخمی ہوئے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ تمام مہمان محفوظ رہے ہیں، اور کسی غیر ملکی کو نقصان نہیں پہنچا۔ کابل پولیس کے مطابق، پیر کی سہ پہر کو کابل کے مرکز میں گولی چلنے کے بعد ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، حملہ آوروں نے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا، جسے زیادہ تر چینی شہری استعمال کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں