بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کابل: امریکی یونیورسٹی پر حملہ،7طلبہ سمیت 13افرادجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں سات طلبہ سمیت 13 افراد جان کی بازی ہار گئے.

تفصیلات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پرگزشتہ رات دہشت گردوں نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں سات طلبہ سمیت 13 افرادجاں بحق ہوگئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس حملے میں سات طلبہ کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور تین گارڈز بھی جاں بحق ہوئے ہیں.

کابل پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حملے میں 35 طلبہ اور 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 750 طلبہ اور اسٹاف کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے.

*باچا خان یونی ورسٹی حملہ: پروفیسرسمیت 20 شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی میں مقامی وقت کےمطابق شام سات بجے مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں جبکہ حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف اندھا دھند فائرنگ کی بلکہ بم دھماکے بھی کیے.

*افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی اغوا

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردوں کی جانب سے اسی یونیورسٹی کے 2 پروفیسرز کو بھی اغوا کیا گیا تھا.

واضح رہےکہ رواں سال جون میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا،جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں