پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کچلاک دھماکہ : وزیراعظم عمران خان کا سانحے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کچلاک دھماکے کی شدید مذمت اور بے گناہ جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے، انہوں نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر اپنے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے قصبے کچلاک میں ایک مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران اس وقت دھماکہ ہوا جب مسجد میں بے شمار نمازی موجود تھے۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سات افراد جاں بحق جبکہ22 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں کو مفتی محمود اسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نہایت زوردار تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ خیز مواد مسجد کی محراب کے ساتھ ہی نصب کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں