اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

ربادا کی اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر جانے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسکو ربادا کی اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسیو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے انہیں آئی پی ایل کے میچز چھوڑ کر وطن روانہ ہونا پڑا۔

ربادا کا کہنا ہے کہ مداحوں کو مایوسی ہوئی جس پر شرمندگی ہے، اس وقت عارضی پابندی کا شکار ہوں جلد ہی کھیل میں واپس آؤں گا۔

واضح رہے کہ اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ربادا کی شرکت خطرے میں ہے۔

ربادا آئی سی سی کی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں، صرف دو میچوں میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے کے بعد اہم ذاتی وجہ بتاتے ہوئے جنوبی افریقا واپس آئے تھے۔

گجرات ٹائٹنز نے پیسر کی روانگی کی تصدیق کی تھی لیکن ان کی واپسی پر کوئی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں