جوہانسبرگ: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے حوالے سے جنوبی افریقا کی امیدوں کو زبردست دھچکا لگ گیا، ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کسیڈو رباڈا پر ایک میچ کی پابندی لگا دی گئی۔
راباڈا کو وکٹ لینے پر نامناسب انداز میں جشن منانا مہنگا پڑا گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پیسر کو بد کلامی اور غلط اشارے کرنے پر منفی پوائنٹس دے کر ایک میچ کے لیے پابندی لگا دی۔
فاسٹ بولر نے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش کپتان جوئے روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں جملے کسے اور غلط اشارے کیے جس پر آئی سی سی کو بولر کے خلاف ایکشن لینا پڑا۔
https://www.youtube.com/watch?v=uwL3YTVs5Y8
آئی سی سی قواعد و ضوابط کے متعلق دوران کھیل پلیئر کا حریف کو جملے کسنا، بدکلامی کرنا یا غلط اشارے کرنا جارحیت اور اشتعال انگیزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ایسا کرنے والے پلیئر کو غلطی کی سنگینی کے مطابق منفی نمبرز دیے جاتے ہیں۔
رباڈا پہلے ہی 3 منفی نمبرز کے دلدل میں پھنسے تھے اور اب چوتھا منفی نمبر ملنے پر انہیں ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کی سزا دی گئی ہے۔
جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور چوتھا ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔