پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کیفی خلیل نے لیاری سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں غلط تاثر دُور کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول میوزک ’کنا یاری‘ کے گلوکار کیفی خلیل نے اپنے آبائی علاقے لیاری سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں غلط تاثر دُور کر دیا۔

نئی نسل کی پسندیدہ موسیقی سے بنایا گیا ’کنا یاری‘ کے بول کیفی خلیل اور ایوا بی نے تحریر کیے جبکہ دونوں نے بلوچستان کے گلوکار عبدالواہاب بگٹی کے ساتھ اس گانے کو گایا۔

’کنا یاری‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ کئی ممالک میں پسند کیا گیا جبکہ کئی نوجوان گلوکاروں نے اس کے ریمیک بھی تیار کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کنا یاری‘ کی گلوکارہ ایوا بی کے لیے اعزاز

کیفی خلیل نے اپنے ایک انٹرویو میں آبائی علاقے سے متعلق گفتگو میں بتایا کہ لوگوں کے ذہنوں میں لیاری سے متعلق غلط تاثر ہے۔

نوجوان گلوکار و ریپر نے کہا: ’لیاری میں فن اور کھیلوں کو نہ صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔

’مجھے بطور گلوکار لیاری کے لوگ بہت عزت دیتے ہیں۔ جگہیں خطرناک نہیں ہوتی بلکہ کچھ لوگ خطرناک ہوتے ہیں جو ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں