بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

شوہر کی گیند پر کائنات امتیاز کا چھکا، گیند میدان سے باہر پھینک دی

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: نو بیاہتا قومی کرکٹر کائنات امتیاز نے کھیل کے میدان میں شوہر کے خلاف شان دار پرفارمنس دکھا دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی بہترین آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے شوہر وقار الدین کے ہمراہ گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں کی فضاؤں کا لطف اٹھایا بلکہ کھیل کے ایک مقامی میدان میچ بھی کھیلا۔

پہاڑوں کے دامن میں گھری گلگت بلتستان کی خوب صورت وادی باشو میں کائنات نے شوہر کی بولنگ پر لمبے لمبے چھکے لگائے۔

کائنات امتیاز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انھوں نے لکھا کہ شوہر کو چھکے مار کر گیند پارک سے باہر پھینکنا تو حلوہ ثابت ہوا۔

جب باری آئی بولنگ کی تو قومی کرکٹر نے دائیں ہاتھ کی اپنی میڈیم فاسٹ بولنگ سے وقار الدین کی وکٹ بھی اُڑا دی، اور اس پر انھوں نے معصومانہ خوشی کا اظہار کیا۔

کائنات نے لکھا کہ میری بولنگ بھی دیکھیں ذرا، کائنات نے ٹویٹ میں پہاڑوں کا بھی ذکر کیا، لکھا ہم اس وقت سطح سمندر سے ڈھائی ہزار میٹر بلندی پر ہیں، اور یہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہترین جگہ ہے، جو پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں