اشتہار

عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے کے سیٹ کی دلچسپ ویڈیو شیئرکردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کے سیٹ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط گزشتہ روز نشر کی گئی جسے یوٹیوب پر اور اے آر وائی زیپ پر نشر کیا گیا اور مداحوں کی جانب سے آخری قسط کو پسند کیا گیا۔

ڈرامے میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) نے شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

- Advertisement -

ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جب کہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سیٹ سے دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، دانش تیمور، ٹیپو شریف ہنسی مذاق کررہے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں ٹیم کی اسکرین اور آف اسکرین یادوں کو ہمیں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے بہت مزہ آیا۔

انہوں نے نعمان اعجاز کے شوٹنگ کے دوران مزاحیہ انداز کی تعریف کی اور ڈرامے کی دیگر ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں وہ پھر بھی مہک سے شادی کرتے ہیں بعدازاں دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے لیکن بابا صاحب مہک کو قبول نہیں کرپاتے اور مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن مہک کو بچاتے ہوئے گولیاں ان کے اپنے بیٹے کو جالگتی ہیں اور وہ انتقال کرجاتے ہیں۔

آخری قسط میں دکھایا گیا کہ بابا صاحب بیٹے کی موت کے بعد خود بھی گولی مار کر خودکشی کرلیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں