اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’میں مرتے وقت ماں کا چہرہ بھی نہیں دیکھ سکا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ’شمشیر اپنا گھر اور عیش و آرام کی زندگی چھوڑ کر اہلیہ کے ساتھ کرایے کے گھر میں گزر بسر کررہے ہیں جبکہ والد نے بھی انہیں جائیداد سے عاق کردیا ہے۔

ادھر شمشیر کی والدہ اسپتال میں بیٹے کو یاد کرتے ہوئے انتقال کرجاتی ہیں لیکن بابا صاحب بیٹے کو تدفین میں بھی شرکت نہیں کرنے دیتے۔

وہ کہتے ہیں کہ ماما کی زندگی میں کچھ ان کے لیے کرنہیں پایا اب ساری عمر افسوس ہی کروں گا۔‘

27ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ شمشیر والدہ کی قبر کا جاکر رو رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’میں مرتے وقت اپنی ماں کا چہرہ بھی نہیں دیکھ سکا۔‘

ادھر ندا اور احسن کی شادی ہوگئی، احسن اہلیہ سے کہتے ہیں کہ تمہارے خواب کچھ اور تھے اور میرے کچھ اور لیکن تم اور میں مل کر خواب دیکھیں گے تو وہ تعبیر تک ضرور پہنچیں گے۔

بابا صاحب ملازم کو دھمکی دیتے ہیں کہ ’جینا چاہتے ہو یا مرنا چاہتے ہو اب یہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں