ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

’جاؤ ورنہ تمہیں غائب کروادوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر نے اپنی کزن کو دھمکی دے دی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 17ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’شمشیر اور مہک گاڑی میں سفر کررہے ہوتے ہیں اس دوران مہک سے وہ کہتے ہیں کہ بابا صاحب کی بات کا بُرا نہیں منانا وہ اوپر سے سخت ہیں لیکن اندر سے بہت نرم دل ہیں اور مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘

- Advertisement -

مہک کہتی ہیں کہ ’اس طرح کی مجھے عادت نہیں ہے کیونکہ بابا نے گھر میں کبھی مجھ سے ایسے بات نہیں کی۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’تمہیں عادت ڈالنے کی ضرورت ہے بھی نہیں میں کہہ جو رہا ہوں بابا صاحب تمہیں قبول کرلیں گے بس تھوڑا صبر کرلو۔‘

وہ گاڑی روک کر کہیں چلے جاتے ہیں اسی جگہ شمشیر کی کزن آجاتی ہیں اور مہک کو دیکھ کر کہتی ہیں کہ ’پہچانا مجھے میں وہی ہوں جس کی جگہ اس وقت تم بیٹھی ہوئی ہو۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’میں اور شمشیر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ہماری شادی ہونے والی تھی اور تم بیچ میں ٹپک گئیں۔‘

مہک کہتی ہیں کہ ’آپ ہیں کون؟ کوئی پاگل تو نہیں ہیں، شادی کرنی ہیں ناں جائیں کرلیں میں نے آپ کو آپ کا شمشیر واپس دیا وہ پیچھے ہی کھڑے ہیں۔‘

کزن کی شمشیر کو دیکھ کر ہوائیاں اڑ جاتی ہیں اور وہ ہڑبڑا جاتی ہیں، شمشیر کہتے ہیں کہ ’ہم دونوں ایک دوسرے کو نہیں صرف تم مجھے پسند کرتی تھیں، میری شادی ہوگئی ہے اس بات کا آئندہ خیال رکھنا۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’شادی ہوچکی ہے تو لوگوں کو بتا کیوں نہیں دیتے، لائق نہیں ہے ناں تمہاری بیوی کے لوگوں کے سامنے لاؤ کیا جواب دو گے کہ مری ہوئی لڑکی زندہ کیسے ہوگئی۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’اپنی زبان کو بند رکھو، لوگوں کی زبان بند کرواؤں یا نہیں لیکن اگر تم یہاں سے دفع نہیں ہوں تو تمہیں ضرور غائب کروا دوں گا۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ دیکھنے کے لیے کیسی تیری خود غرضی کی 18ویں قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں