اشتہار

’اب اگر مہک کی طرف انگلی اٹھی تو ہاتھ کاٹ دوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر نے اپنے والد (بابا صاحب) کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 19ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’شمشیر کو شیرو کی جانب سے سچائی بتائے جانے کا علم ہوگیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ بابا صاحب کے کہنے پر مہک کو مارنے گئے تھے۔‘

- Advertisement -

شمشیر اپنے بھائی سے کہتے ہیں کہ ’اگر شیرو نے جو کہا ہے وہ سچ نکلا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا چاہے میرے سامنے بابا صاحب ہی کیوں نہ ہو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

اگلی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’شمشیر کہتے ہیں کہ ’اب اگر اس کی طرف انگلی بھی اٹھی تو ہاتھ کاٹ دوں گا۔‘

شمشیر کے یہ کہنے پر بابا صاحب انہیں تھپڑ مار دیتے ہیں۔

ادھر مہک کہتی ہیں کہ ’تم نے میری زندگی جہنم بنا کر کھ دی ہے اور میں اس جہنم میں اسی لیے چپ چاپ جلتی رہی اور میری موت بھی تمہارے باپ کی دی ہوئی تھی۔‘

کیا شمشیر مہک کو اپنے گھر میں عزت دلا سکیں گے یا پھر وہ مہک کو چھوڑ دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں