اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

’شمشیر نے ’مہک‘ کے لیے اپنی جان دے دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی گزشتہ قسط مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جب کہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں وہ پھر بھی مہک سے شادی کرتے ہیں جسے بابا صاحب قبول نہیں کرپاتے اور مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن مہک کو بچاتے ہوئے گولیاں ان کے اپنے بیٹے کو جالگتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’بابا صاحب کو بڑے بیٹے دارا بتاتے ہیں کہ ’شمشیر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

’بابا صاحب انجان بنتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ ’یہ کس نے کیا ہے؟‘ دارا انہیں بتاتے ہیں کہ ’آپ نے جو لوگ مہک کو مارنے کے لیے بھیجے ان ہی کی گولیوں کا نشانہ آپ کی اپنی اولاد بن گئی۔‘

وہ یہ سن کر حیران رہ جاتے ہیں، بابا صاحب، شمشیر کی باتیں یاد کررہے ہوتے ہیں جب انہیں بیٹے نے کہا تھا کہ ’میری بیوی کی طرف کسی نے آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو اس کے انجام کے ذمہ دار آپ ہوں گے، آپ اچھے سے جانتے ہیں کہ میں مہک کے لیے پاگل پن کی کس حد تک جاسکتا ہوں۔‘

شمشیر نے ان سے کہا تھا کہ ’آئندہ کوئی کوشش نہ کیجئے گا کہ آپ کو مہک کو کسی طرح کوئی نقصان پہنچائیں ورنہ اس کا نقصان زندگی بھر آپ اٹھائیں گے۔‘

’ادھر اسپتال میں مہک شوہر کی باتیں یاد کرکے آبدیدہ ہوجاتی ہیں، جب دارا، بھائی کو دیکھنے پہنچتے ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ ’کیوں کیا آپ کے باپ نے ایسا، مجھے مارنا تھا تو مجھے مار دیتے، اب تو شمشیر اور میرے درمیان سب ٹھیک ہورہا تھا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

مہک کہتی ہیں کہ ’وہ بدل گیا اچھا انسان بن رہا تھا اگر انہیں کچھ ہوا تو میں آپ میں سے کسی کو نہیں چھوڑوں گی، وہ کہتی ہیں کہ میں کیا شمشیر کی اولاد بھی آپ کو معاف نہیں کرے گی ۔‘

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ ’شمشیر کی حالت خطرے میں گولیاں نکال دی گئی ہیں لیکن خون زیادہ بہہ چکا ہے آپ کو بلڈ کا بندوبست کرنا ہوگا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

کیا ڈاکٹرز شمشیر کو بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ کیا بابا صاحب کو مہک پر کیے گئے حملے کی سزا ملے گی؟ یہ جاننے کے لیے آخری قسط بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں