تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’شمشیر جیسا بیٹا ہوتا تو گھر سے باہر نکال دیتا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر (دانش تیمور) کے والد کا کردار نبھانے والے نعمان اعجاز (بابا صاحب نواب دلاور) نے مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی شمشیر اور مہک کے گرد گھومتی ہے، نعمان اعجاز بزنس ٹائیکون ہیں جن کے بیٹے شمشیر کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان کے گھر والوں کو ڈرا دھمکا کر اس سے شادی کرلیتے ہیں لیکن ان کے والد اور دیگر گھر والے مہک کو اسٹیٹس کی وجہ سے قبول نہیں کرتے۔

ادھر شمشیر بھی مہک سے سچی محبت کرتے ہیں اور وہ بابا صاحب کے کہنے کے باوجود بھی اسے چھوڑنے کو تیار نہیں۔

سوشل میڈیا پر ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح بابا صاحب کے کردار کو بھی پسند کررہے ہیں۔

ایک مداح نے نعمان اعجاز سے پوچھا کہ ’اگر زاویار حقیقی زندگی میں شمشیر کی طرح ہوتے تو آپ کیا کرتے؟

سینئر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اسے باہر نکال دیتا۔‘

واضح رہے کہ کیسی تیری خود غرضی ہر بدھ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -