تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

’یہ درندہ کبھی انسان بن ہی نہیں سکتا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر نے مہک کے میکے میں جانے پر پابندی لگادی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی 19ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’مہک شمشیر کی اجازت کے بغیر اپنے گھر چلی جاتی ہیں جب شمشیر کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ تو ان کے گھر پہنچ جاتے ہیں اور ان کے والدین کے سامنے کہتے ہیں کہ میری اجازت کے بغیر تم یہاں کیسے آئیں؟ پھر وہ انہیں گھسیٹتے ہوئے واپس گھر لے آتے ہیں۔‘

شمشیر غصے میں مہک سے کہتے ہیں کہ ’بس اب تک میری اجازت کے بغیر اپنے گھر نہیں جاؤ گی۔‘مہک کہتی ہیں کہ ’میں غریب باپ کی بیٹی ہوں اور آپ اس باپ کے بیٹے ہیں جو زمین پر خدا بنا بیٹھا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

ادھر مہک کے والد بیمار ہیں اور وہ اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ’تم لوگوں نے مجھ سے جھوٹ بولا تھا وہ درندہ کبھی انسان بن ہی نہیں سکتا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

بابا صاحب شمشیر سے کہتے ہیں کہ ’اگر تم میری اولاد نہ ہوتے تو میں چٹکیوں میں اس لڑکی کا فیصلہ کرچکا ہوتا۔‘

کیا بابا صاحب کی اصلیت شمشیر کے سامنے آجائے گی؟ کیا شمشیر اپنے گھر والوں کے سامنے مہک کو عزت دلوا سکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -