تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’شمشیر‘ نے ’مہک‘ سے نکاح کرلیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر نے مہک سے نکاح کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی 13ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’مہک کے والد کہتے ہیں کہ سوال اگر میرے مرنے پر ختم ہوتا تو میں خود مرنے کے لیے تیار ہوں لیکن میری دوسری بیٹی ندا کے سر پر شمشیر نے بندوق رکھی ہے۔‘

والد روتے ہوئے مہک سے کہتے ہیں کہ ’تم شمشیر سے نکاح کے لیے ہاں کہہ دو جس کے بعد مہک شمشیر کے پاس جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں تم سے نکاح کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

ڈرامے کی 14ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’شمشیر مہک سے نکاح کرنے کے بعد انہیں لے کر گھر پہنچ جاتے ہیں۔‘

شمشیر گھر پہنچ کر والدہ کے گلے لگتے ہیں اور والد اور والدہ کو بتاتے ہیں کہ ہم نے نکاح کرلیا ہے۔

دوسری جانب بابا صاحب کہتے ہیں کہ ’میں یہ ذلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا ایسا سبق سکھاؤں گا کہ ان کی سات پشتیں یاد رکھیں گی۔‘

مہک کے والد کہتے ہیں کہ ’وہ لوگ ہماری بیٹی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔‘

ادھر مہک شمشیر سے کہتی ہیں کہ میں آپ کی بیوی کبھی نہیں بن سکتی آپ کی قید میں صرف باندھی ہوں اور وہی رہوں گی۔

بابا صاحب شمشیر سے کہتے ہیں کہ ’تم نے اپنی ضد پوری کرنی تھی کرلی مزید دو چار دن اسے یہاں رکھنا چاہو تو رکھ لو اس کے بعد اس کے جو پیسے بنتے ہیں دے کر فارغ کرو۔‘ یہ سن کر شمشیر مسکرا دیتے ہیں۔‘

کیا شمشیر مہک کو چھوڑ دیں گے؟ کیا بابا صاحب مہک کو قبول کرلیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں