اشتہار

’مجھے روٹی بنانی نہیں آتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی 10 قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

 ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، شہود علوی، نعمان اعجاز، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، لائبہ خان، حماد شعیب ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ مہک زندہ ہے اور اسے ان کے والد نے اپنے بھائی کے گھر ملتان میں بھیج دیا ہے۔

- Advertisement -

مہک ملتان تو پہنچ گئی لیکن انہیں مارنے کی کوشش کرنے والا شخص بھی روپوش ہوکر ملتان میں ہی موجود ہے جو انہیں وہاں دیکھ لیتا ہے اور پیچھا کرتا ہے لیکن مہک تک پہنچ نہیں پاتا۔

ادھر مہک کی چچی ان کے خلاف ہوتی ہیں اور بات بات پر انہیں ڈانٹتی رہتی ہیں۔

درفشاں کچن میں چچی کے پاس آکر کہتی ہیں کہ چچی میں آپ کی کچھ مدد کردوں اس پر پہلے تو وہ باتیں سناتی ہیں پھر کہتی ہیں کہ سالن میں بنا لیتی ہوں روٹی بنا سکتی ہوں تو بنا لینا۔

مہک روٹی بنا لیتی ہیں لیکن جب سب کھانا کھانے بیٹھتے ہیں تو روٹی صحیح نہیں بنی ہوتیں اس پر ان کے چچا کے کہتے ہیں کہ کوئی بات نہیں میں ابھی باہر سے لے آتا ہوں۔

وہ چلے جاتے ہیں اس کے بعد چچی کہتی ہیں کہ ’یہ کیا جلا ہوا پاپڑ بنایا ہے؟ مہک کہتی ہیں کہ روٹی بنانی نہیں آتیں تو بنائی کیوں؟ وہ کہتی ہیں کہ اب بیٹھی کیوں ہو اپنی حسین روٹیاں اٹھاؤ اور باورچی خانے میں رکھو۔

مہک چچی کی جلی کٹی باتیں سن کر آبدیدہ ہوجاتی ہیں اور گھر کو یاد کرنے لگتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں