تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

’میں ایک شریف باپ کی بیٹی ہوں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک نے شمشیر کی والدہ کو بابا صاحب کی حقیقت بتادی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 21ویں قسط میں دکھایا گیا کہ مہک کو بابا صاحب کی سچائی کا علم ہوگیا کہ انہوں نے انہیں مروانے کی کوشش کی تھی۔‘

شمشیر کی والدہ مہک کے پاس آتی ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ ’میں اس گھر میں نہیں آنا چاہتی تھی لیکن آپ کے بیٹے کی وجہ سے میرا باپ بستر پر ہے مجبور ہوں میں مجھے یہاں آنا پڑا۔‘

مہک کہتی ہیں کہ آپ کی تہذیب میرے آگے منہ دکھانے کے لائق نہیں رہی۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’آپ سب کی سچائی جان کر میرے حواس ٹھیک ہوگئے ہیں اس لڑکی کو آپ کے شوہر نے مروانے کی کوشش کی تھی آپ کے گھر کے ڈرائیور کی جان بھی جاچکی ہے۔‘

مہک کہتی ہیں کہ ’میں بے وقوف آپ لوگوں کے ظلم اسی لیے برداشت کرتی رہی کہ میں ایک شریف باپ کی بیٹی ہوں۔‘

ڈرامے کی 20ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’شمشیر نے گھر چھوڑ دیا ہے جبکہ مہک اپنی لڑائی خود لڑنے کا کہہ کر بابا صاحب کے خلاف رپورٹ درج کروانے کا کہہ رہی ہیں۔‘

کیا مہک کو انصاف مل سکے گا یا پھر بابا صاحب کے آگے وہ بے بس ہوجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -