جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

’ان دونوں لڑکیوں کے چکر سے نکل آؤ‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں احسن کی والدہ نے انہیں مہک اور ندا سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن)، زینب قیوم ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط 20ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’مہک کی بہن ندا کو دیکھنے لڑکے والے آتے ہیں لیکن وہ گھر میں لگی مہک کی تصویر دیکھ کر رشتے سے انکار کردیتے ہیں۔

لڑکے والوں کے انکار کے بعد  احسن اپنی غلطی سدھارتے ہوئے ندا سے شادی کے لیے حامی بھرلیتے ہیں لیکن ان کی والدہ اس کے خلاف ہوتی ہیں۔

اس سے قبل احسن والدہ سے کہتے ہیں کہ ’چلنا نہیں ہے ندا کو دیکھنے لڑکے والے آرہے ہیں، والدہ کہتی ہیں کہ وہ جو کچھ کہیں وہ سب کرنا لازم نہیں ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’تمہارے تایا ابا کی بیٹیوں کے نصیب اور حرکتیں دونوں تیز ہیں ہمارے جانے کے بغیر بھی بات طے ہوجائے گی۔‘

احسن کہتے ہیں کہ ’جو کچھ ہم نے ان کے ساتھ کیا ہے کم سے کم خوشی اور غم میں ان کا ساتھ دے ہی سکتے ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ مہک کو دیکھو اپنے گھر میں عیش کررہی ہے اور تم وہیں کے وہیں کھڑے ہو اسی لیے کہہ رہی ہوں ان لڑکیوں کے چنگل سے نکل آؤ۔

کیا احسن ندا سے شادی کرکے اپنی غلطی سدھار لیں گے؟ یا پھر ان کی والدہ ندا سے شادی نہیں ہونے دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں