جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

’کیسی تیری خود غرضی‘! آخری قسط سے قبل لائبہ خان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط سے چند گھنٹوں قبل اداکارہ لائبہ خان (ندا) نے ویڈیو شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جب کہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں وہ پھر بھی مہک سے شادی کرتے ہیں بعدازاں دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے لیکن بابا صاحب مہک کو قبول نہیں کرپاتے اور مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن مہک کو بچاتے ہوئے گولیاں ان کے اپنے بیٹے کو جالگتی ہیں اور وہ انتقال کرجاتے ہیں۔

دوسری جانب ’مہک کی بہن کی شادی کزن احسن سے ہوجاتی ہے لیکن احسن مہک سے محبت کرتے ہیں اور وہ ان سے کہتے ہیں کہ ندا تمہاری جیسی بالکل بھی نہیں ہے جس پر وہ کہتی ہیں کہ وہ میری طرح ہوبھی نہیں سکتی اور اسے ندا سمجھ کر قبول کرو گے تو تمہاری ساری پریشانی ختم ہوجائے گی۔‘

لائبہ خان (ندا) نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط دیکھنا نہ بھولیں یہاں کچھ ’بی ٹی ایس‘ ہیں جو آپ سب کے ساتھ شیئر کررہی ہوں۔

ویڈیو ڈرامے کی سیٹ کی ہے جس میں وہ بیٹھی ہوئی ہیں اور کبھی خوشی اور کبھی سنجیدگی کا تاثر دے رہی ہیں، آخری قسط  میں کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر آخری قسط دیکھیں۔

یاد رہے کہ اے آر وائی زیب پر ڈرامے کی آخری قسط نشر کی جارہی ہے اگر آپ 8 بجے سے پہلے آخری قسط دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو ’اے آر وائی زیپ‘ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں