تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’میری منگنی ہوگئی ہے میرا پیچھا چھوڑ دیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی گزشتہ روز دوسری قسط نشر کی گئی جس کا ایک سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامے میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، حماد شعیب، شاہ زین راحت، نعمان اعجاز، ٹیپو شریف، لائبہ خان، شہود علوی، عتیقہ اوڈھو ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط کے ایک سین میں ’شمشیر مہک کے گھر کے باہر آکر ہارن بجانا شروع کردیتے ہیں وہ اپنے والد سے اجازت لینے کے بعد گھر سے باہر جاتی ہیں۔‘

’شمشیر مہک کو لے کر کھانے پر چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کئی بار کوشش کی تم سے اکیلے میں بات کرنے کی لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی بیچ میں آجاتا ہے بچپن سے ہی میں غصے کا کافی تیز اور بہت ضدی ہوں۔‘

’وہ کہتے ہیں کہ اگر ایک بار میرا موڈ خراب ہوجائے تو پھر کنٹرول میں نہیں آتا لیکن امید کرتا ہوں کہ ہمیں یہاں کوئی پریشان نہیں کرے گا۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’تمہارے بابا سے شادی کے سلسلے میں میری بات ہوئی ہے کل ان سے دوبارہ بات کرنے آؤں گا تمہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘ ’وہ مہک سے بات کررہے ہوتے ہیں لیکن وہ ڈری سہمی خاموش بیٹھی رہتی ہیں اور رونے لگتی ہیں۔‘

شمشیر یہ دیکھ کر مہک سے پوچھتے ہیں کہ ’رو کیوں رہی ہو، وہ کہتی ہیں کہ ’آپ سے ڈر لگ رہا ہے، میرا پیچھا چھوڑ دیں میری کزن سے منگنی ہوگئی ہے اس پر وہ کہتے ہیں کہ ’منگنی ٹوٹ جائے گی۔‘

مہک کہتی ہیں کہ ’ہماری بہت بدنامی ہوگئی ہے لوگ باتیں کررہے ہیں میرے بابا بہت عزت دار آدمی ہیں‘

شمشیر اس پر کہتے ہیں کہ ’عزت دار آدمی تو میں بھی ہوں، میرا خاندان بھی بہت عزت دار ہے تم فکر نہ کرو سب کے منہ بند کروانا مجھے آتے ہیں سب کو خاموش کروا دوں گا۔‘

مہک کہتی ہیں کہ ’مجھے آپ سے ڈر لگتا ہے آپ مجھے اچھے نہیں لگتے میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں میرا پیچھا چھوڑ دیں آپ نے مجور کیا تھا اس لیے میں آگئی میرے والدین پریشان ہورہے ہوں گے میرا پیچھا نہ کیجئے گا۔‘

مہک یہ سب کہنے کے بعد چلی جاتی ہیں اور شمشیر غصے میں آجاتے ہیں۔

کیا شمشیر مہک کا پیچھا چھوڑ دیں گے یا پھر ان کے اور والدین کے لیے مزید مشکلات کھڑی کردیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں