اشتہار

کیا یہ تصویر اداکارہ کاجول ہی کی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی تازہ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’انجلی‘ کا لاجواب کردار نبھانے والی کاجول نے انسٹاگرام پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کی گئی اپنی نئی سیلفی پوسٹ کی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

کاجول نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ اے آئی اور میں ہوں، کوئی اندازہ لگائیں کہ میں تصویر میں کس کے جیسی لگ رہی ہوں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے مداحوں کی آسانی کیلیے پوسٹ میں بیٹی نیسا دیوگن کو بھی ٹیگ کیا۔

حیران کُن طور پر تصویر میں اداکارہ بالکل اپنی بیٹی کی طرح نظر آ رہی ہیں۔ پوسٹ کا کیپشن پڑھنے سے قبل بہت سے مداح دھوکہ کھا گئے کہ یہ نیسا دیوگن کی تصویر ہے۔

نیسا دیوگن اکثر والدین کے ہمراہ مختلف تقریبات میں نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں وہ والدہ کے ہمراہ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں