فلمساز منصور خان نے انکشاف کیا ہے کہ جوش میں شاہ رخ خان کی بہن کردار کے لیے ایشوریا رائے سے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2000 میں ریلیز ہوئی فلم ’جوش‘ میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار ایشوریا رائے نے نبھایا تھا لیکن یہ کردار پہلے کاجول کو آفر کیا گیا تھا۔
فلمساز کے مطابق جوش میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے لیے عامر خان اور کاجول دونوں نے ہی انکار کیا تھا جس کے بعد یہ کردار ایشوریا رائے کو دیا گیا۔
منصور خان کے مطابق کہانی سننے کے بعد کاجل اٹھی اور جانے لگی جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم کریں گی تو کہنے لگیں نہیں وہ ’میکس‘ کا کردارادا کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے جوش میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار راہول شرما کے لیے منصور خان نے عامر کا انتخاب کیا لیکن جب انہیں پتلا چلا کہ مرکزی کردار شاہ رخ کے پاس ہے تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔
فلم ساز منصور خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انھوں نے شاہ رخ کی جگہ سلمان خان کو بھی میکس کے کردار کی پیشکش کی تھی لیکن اُن دنوں سلمان خان ایشوریا رائے کو پسند کرتے تھے اور اس فلم میں انھیں اپنی بہن کا کردار ادا کرتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔