جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کیا کاجول کا اصل نام ’مرسڈیز‘ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کی نامور اداکارہ کاجول نے اپنے نام سے متعلق انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

کاجول کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری کو اپنے کیریئر میں متعدد سُپرہٹ فلمیں دیں۔

متعلقہ: کاجول کو فلم ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق سوال کرنا مہنگا پڑ گیا

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ کی حال ہی میں ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ ریلیز ہوئی جس کے بعد مداح ان کے پرانے انٹرویو کا کلپ شیئر کر رہے ہیں جس میں انہوں نے اپنے نام کے پیچھے کی کہانی بیان کی تھی۔

انٹرویو میں کاجول نے انکشاف کیا تھا کہ دراصل والد میرا نام کاجول کے بجائے مرسڈیز رکھنا چاہتے تھے کیونکہ یہ انہیں بہت پسند تھا، گاڑی بنانے والی کمپنی کے مالک نے جب اپنی بیٹی کا نام مرسڈیز رکھا تو میرے والد نے کہا کہ جب وہ اپنی بیٹی کا نام مرسڈیز رکھ سکتا ہے تو میں کیوں نہیں؟

والدہ کے بارے میں کاجول نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ مجھے گھر والوں نے بہت لاڈ پیار سے رکھا، میری والدہ اس کہاوت پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتی تھیں کہ اگر آپ کسی بچے کو اُس وقت سزا نہیں دیتے جب وہ کچھ غلط کرتا ہے تو وہ صحیح نہیں سیکھے گا۔

متعلقہ: کاجول کو فلم ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق سوال کرنا مہنگا پڑ گیا

کاجول نے بتایا تھا کہ والدہ بہت سخت مزاج تھیں، انہوں نے کئی بار بیڈمنٹن ریکیٹ اور برتنوں سے میری پٹائی کی، مجھے چیزیں پھینک کر مارا کرتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں