تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

”بالی وڈ میں آنے کے بجائے ملازمت کرنا ترجیح تھی“

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بالی وڈ میں آنا کبھی ترجیح نہیں رہی بلکہ وہ تو ایک معمولی سی نوکری کرنا چاہتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے کئی فنکار فلم نگری میں آنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھے بلکہ حادثاتی طور پر وہ انڈسٹری کا حصہ بن گئے۔

”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے مراٹھی ورژن میں شرکت کے دوران کاجول نے بتایا کہ میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی بلکہ معمولی سے نوکری کی خواہش رکھتی تھی۔

مزید پڑھیں: کاجول پر تنقید کرنے والوں کو مداحوں کا کرارا جواب

کاجول نے کہا کہ اداکارہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، خواہش تھی کہ ایک ایسا کام ملے جہاں ہر ماہ میرے اکاؤنٹ میں پیسے آئیں۔

خیال رہے کہ کاجول معروف اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ ہیں۔ انہوں نے 1992 میں فلم ”بے خودی“ سے ڈیبیو کیا۔ ”کرن ارجن“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اور ”کبھی خوشی کبھی غم“ میں اداکاری کے بعد کاجول بے حد مقبول ہوگئیں۔

تین سال قبل ایک انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ میں اتفاق سے اداکارہ بن گئی،  میں شروعات کچھ خاص نہیں تھی، میری پہلی فلم کو پزیرائی نہیں ملی تھی، میں نے اداکاری کو بطور کیریئر کبھی نہیں سمجھا تھا۔

Comments

- Advertisement -