جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار جوڑی رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈی سوزا کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار رتیش دیش مکھ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ انداز میں ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہے ہیں۔

رتیش دیش مکھ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کاجو، بادام اور پستہ۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جینیلیا کاجو بادام کھانے میں مصروف ہیں اور رتیش کہہ رہے ہیں کہ ’پتنیاں (بیویاں) کتنا ہی کاجو بادام کھائیں، ’پستہ‘ آدمی ہی ہے۔‘

رتیش اور جینیلیا کی جانب سے اکثر اس طرح کی ویڈیو شیئر کی جاتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

شوبز جوڑی نے 2003 میں فلم تجھے میری قسم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فلم کی ریلیز کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور ان کے دو بیٹے 8 سالہ راہل اور 6 سالہ ریان ہیں۔

اداکاری کی بات کی جائے تو رتیش کے کریڈٹ پر کامیاب فلمیں برداشت، مستی، دھمال، ہاؤس فل، ایک ولن، بلف ماسٹر اور نیٹ فلکس کی پلان اے پلان بی شامل ہیں۔

جینیلیا ڈی سوزا کی کامیاب فلموں میں مستی، جانے تو یا جانے نا، چانس پہ ڈانس، لائف پارٹنر، تیرے نال لو ہوگیا اور فورس شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں