کالاباغ: جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے چھ سال کی بچے کی لاش سمیت چار لاشیں برآمد، ڈھائی ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 32 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ہے یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پرآ کر رک جاتی ہیں اور گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈھائی ماہ کے دوران مردہ حالت میں ملنے والے تقریبا تمام افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ آج جناح بیراج پر ملنے والی لاشوں میں چھ سال کے بچے سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں
محکمہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لئے ڈی پی او صادق علی ڈوگرکی سربراہی میں ایک پانچ رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے.