قلات : ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریلراور کارمیں تصادم ہوا ، حادثے میں کار سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ قلات کے علاقے سنگداس میں تیز رفتاری کےباعث پیش آیا، جہاں ٹوڈی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسےٹکرا گئی۔
حادثے میں جاں بحق افرادکی لاشیں قلات اسپتال منتقل کردی گئیں۔
یاد رہے گذشتہ ماہ بہاولنگر میں مسافر بس اور وین کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
حادثہ بہاولنگر میں ہارون آباد روڑ پر اڈا گجیانی کے قریب پیش آیا ، جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس وین سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا مسافر بس بہاولنگر سے ہارون آباد جارہی تھی۔