جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’ویرات کوہلی اور روہت شرما آج ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل ہارنے پر بھارتی ٹیم پر اپنے غصے کا اظہار کر دیا۔

کمال آر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پورے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک اور فائنل میچ ہارنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک بار پھر آپ لوگوں نے اپنی اوقات دکھائی۔

انہوں نے لکھا کہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور سوریا کمار یادو کو زرا سی بھی شرم ہے تو وہ آج ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں، آپ لوگ صرف اشتہارات کی شوٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہو۔

- Advertisement -

چند روز قبل کمال آر خان نے ورلڈ کپ 2023 کے فاتح کے بارے مین پیشگوئی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار سابق کرکٹ لیجنڈ عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی بھی ٹیم تمام میچز جینے کے باوجود ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتی۔

فلمی ناقد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’اس لیے اگر میں کرکٹ لیجنڈ کی بات کا یقین کروں تو آسٹریلیا فائنل میں انڈیا کو ہرائے گا، لیکن پھر بھی مجھے بھروسہ ہے کہ بھارت ہی جیتے گا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں