خیرپور: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے قائد ایم کیوایم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا قائد ایم کیوایم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر حکومت جواب دے،جبکہ خواجہ اظہارالحسن کہتے کسی کو کراچی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ قائد ایم کیوایم پر را کے الزامات ثابت ہونے ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ہوگیا تو قائد ایم کیوایم کی تنخواہ کم ہوجائے گی ،آٹھ پردہ نشینوں کومتحدہ کے را کی فنڈنگ کا پتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ حق اور سچ کی راہ پر چلینگیں اور جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے،سندہ میں تعلیم پر اربوں روپئے خرچ کرنے کے باوجود نطام تباہ ہے،پاناما لیکس پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
مصطفیٰ کمال نے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کی درگاہ پر حاضری دیگر چادر چڑھائی اور دعا بھی مانگی اور کہا کہ سندہ اولیائوں کی دہرتی ہے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی۔
دوسری جانب ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ کراچی میں کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے،کراچی کی حالت یتیم خانے جیسی ہوگئی، شہر قائد میں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔