جمعرات, جولائی 25, 2024
اشتہار

انڈین 2: کمل ہاسن کی فلم کو ریلیز سے قبل بڑی قانون رکاوٹ کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نامور بھارتی اداکار کمل ہاسن کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’انڈین 2‘ اپنی نمائش سے قبل بڑی قانون رکاوٹ کا شکار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم انڈین 2 میں کمل ہاسن مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کیلیے ان کے مداح کافی پُرجوش ہیں۔

انڈین 2 کی ریلیز 12 جولائی 2024 کو طے ہے لیکن عین وقت پر قانون رکاوٹ آڑے آگئی۔

- Advertisement -

ریاست کیرالہ کے مشہور مارشل آرٹ انسٹرکٹر آسن راجندرن نے فلم کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں اس کی تھیٹر اور آن لائن پلیٹ فارم دونوں پر ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔

آسن راجندرن نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے 1996 میں ریلیز ہونے والی اصل فلم ’انڈین‘ کیلیے کمل ہاسن کو مارشل آرٹ کی تربیت دی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ میں نے کمل ہاسن کو جو تکنیکیں سکھائیں وہ انہوں نے میری اجازت کے بغیر فلم کے سیکوئل میں استعمال کیں۔

مارشل آرٹ انسٹرکٹر نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ انڈین 2 کی ریلیز پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

درخواست پر سماعت 9 جولائی کو مدورائی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی جہاں جج نے فلم کی ٹیم کو آسن راجندرن کے الزامات کا جواب دینے کیلیے وقت دیتے ہوئے سماعت 11 جولائی تل ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ سیکوئل لائکا پروڈکشن اور ریڈ جائنٹ موویز کی مشترکہ پیشکش ہے جس میں نہ صرف کمل ہاسن بلکہ سدھارتھ، راکل پریت سنگھ، پریا بھوانی شنکر، ایس جے سوریہ اور بوبی سمہا بھی نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں