بھارتی فلموں پر تبصرے کرنے کے لیے معروف کمال آر خان نے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے پر دنیا کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
بالی وڈ اداکار کمارل راشد خان نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری پر دنیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال پر حملہ کر کے 500 افراد کو ہلاک کر دیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر انھوں نے لکھا کہ ’اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہا ہے کیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں، آج کی جدید دنیا میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔
بھارتی مبصر کا مزید کہنا تھا کہ ’ قطع نظر اس کے کہ کوئی انسان کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے، سب انسان ہیں۔
Israel attacked a hospital in Gaza and killed 500
people. And Now nobody in the world is feeling pain. Because only Israel people are humans and others not. It’s unacceptable in the modern world. A Human is human, whatever religion he follows.— KRK (@kamaalrkhan) October 17, 2023
گزشتہ دنوں اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے الاہلی اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی عوام پر 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملے جاری ہے، حکام کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔