منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کمال آر خان نے سلمان خان سے سرِ عام معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان پر اکثر تنقید کے تیر چلانے والے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے اداکار سے سرِ عام معافی مانگ لی۔

کمال آر خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا کہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو آگاہ کرتا ہوں کہ میری گرفتاری کے پیچھے سلمان خان کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ اس پر کوئی اور کھیل گیا۔

فلمی ناقد نے لکھا: ’بھائی جان (سلمان خان)، میں غلط فہمی پر آپ سے معذرت چاہتا ہوں۔ اگر میں نے آپ کو کوئی تکلیف پہنچائی تو مجھے معاف کر دیں۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے رضاکارانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ آپ کی کسی فلم پر منفی تنصرہ نہیں کروں گا۔

ایک اور ٹوئٹ میں کمال آر خان نے واضح کیا کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ میری گرفتاری کے پیچھے فلم ساز کرن جوہر کا ہاتھ ہے، میں پھر سے کہہ رہا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کمال آر خان کو رواں سال اگست میں ممبئی ایئرپورٹ پر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ ان کے خلاف سیاسی جماعت شیو سینا کے رکن راہول کنال نے سال 2020 میں متنازع ٹوئٹس کرنے پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں