تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

آریان کے بعد مزید دو ’خانز‘ بی جے پی کی ہٹ لسٹ پر آگئے؟

ممبئی: بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کے بعد اب عامر خان اور سلمان خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

بھارتی اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میرے ذرائع کا بتانا ہے کہ مزید دو خان  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

کمال راشد خان کا کہنا ہے کہ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز چل رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کمال راشد نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ آریان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’این سی بی آریان خان کو 20 اکتوبر تک جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔‘

کمال راشد نے لکھا تھا کہ ’مطلب یہ کہ آریان خان کو ایک جہنم سے گزرنا ہے، امید ہے کہ وہ اس ناقابل برداشت درد کو بہادری سے برداشت کرپائیں گے۔‘

مزید پڑھیں: ’آریان خان کی زندگی کو خطرہ ہے‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔‘

یاد رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ دنوں آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا

جج کا کہنا تھا کہ محفوظ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا، اُس وقت تک آریان خان جیل میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں، ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -