جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کملا ہیرس نے صدارتی نامزدگی کے سلسلے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کے حصول کے لیے درکار پارٹی ڈیلیگیٹس کے ووٹوں کی حد عبور کر لی۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق کملا ہیرس نے الیکٹرانک ووٹنگ میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے درکار پارٹی ووٹ حاصل کر لیے، امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کملا ہیرس سے ہوگا۔

بی بی سی کے مطابق ہیرس نے جمعہ کی سہ پہر نامزدگی حاصل کرنے کے لیے درکار حد 2,350 مندوبین کی حمایت حاصل کی، اور یوں باضابطہ طور پر امیدوار بن گئیں، جب کہ مجموعی طور پر 3,923 ڈیموکریٹ مندوبین (99 فی صد) نے انھیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

- Advertisement -

کملا امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام اور پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں۔ شکاگو میں ڈیموکریٹ کنونشن میں ہیرس کو باضابطہ طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائے گا، کملا ڈیموکریٹک صدارتی بیلٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد امیدوار تھیں۔

59 سالہ ہیرس سابق امریکی سینیٹر اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل ہیں، جو 5 نومبر کے انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں امریکا کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

دوسری طرف ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیرس کو ہرانے کے لیے پرعزم ہیں، انھوں نے ایک تقریر کے دوران کہا کہ کملا ہیرس ڈیموکریٹ پارٹی میں تیسرے درجے کی رہنما ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں