واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان ہونے والا پہلا مباحثہ کھٹائی میں پڑگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے ساتھ 10ستمبر کو ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے کیلئے طے شدہ ٹی وی چینل کو جانبدار قرار دیدیا ہے۔
ترجمان کاملاہیرس کے مطابق کاملاہیرس کی جانب سے گفتگو کے دوران دوسرے فریق کا مائیک کھلا رکھنے پر زور ہے، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ مائیک کھلا رہنے سے عوام کو ٹرمپ کی اصلیت معلوم ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والے مباحثے کے دوران دوسرے فریق کا مائیک بند کرنے کی پابندی عائد تھی۔
دوسری جانب امریکا کے شہر شکاگو میں جاری ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔
اس موقع پر کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا اب وقت آگیا ہے اور انہوں نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت بھی کی۔
ٹرینی ڈاکٹر زیادتی قتل کیس، ملزم سے متعلق اہم انکشاف
نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے پارٹی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ساتھ دیا ہے اور بھرپور حمایت کی ہے۔