اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

رحیم یار خان میں مبینہ ٹارچر سیل چلانے والے کامی شاہ نے گرفتاری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان : رحیم یار خان میں واقع ٹارچر سیل کے اہم کردار کامی شاہ نے مبینہ تشدد کی ویڈیو منظرعام پر پولیس کو ازخودگرفتاری دے دی۔

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں ایک گھر میں واقع ٹارچر سیل میں علاقہ کے غریبوں پر مبینہ تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے پر ،ٹارچر سیل چلانے کے اہم ملزم کامی شاہ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جسے تھانہ بی ڈویژن میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ملزم کتنا بااثر یا طاقت ور ہی کیوں نہ ہو پولیس کیس کو بغیر کسی دباؤ کے میرٹ کے مطابق چلایا جائے گا،پولیس کامی شاہ کے خلاف ہر ممکن قانونی اور آئینی کارروائی کرے گی اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

- Advertisement -

گرفتاری دینے کے وقت میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کامی شاہ نے کہاکہ ویڈیو میں جس شخص کو دکھایا گیا ہے جسے میں نے تھپر مارے وہ میرے بیٹے کو اغوا کرنا چاہتا تھا تا ہم مجھے وزیر اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پر مکمل اعتماد ہے وہ انصاف سے کام لیں گے اور اگر میں حق پر نہیں ہوتا بلکہ کوئی مجرم ہوتا تو خود کو پولیس کے حوالے نہ کرتا۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل رحیم یار خان میں ٹارچر سیل کی ایک ویڈیو منظر عا م پر آئی تھی جس میں کامی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھےجب کہ ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ٹارچر سیل جس گھر میں قائم ہے وہ ان کی ملکیت تھا لیکن کامی شاہ نے انہیں گھر سے نکال کر اس گھر پر قبضہ کرلیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں