بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

’کامران اکمل اسکول میں مہمان خصوصی بن کر آئے لیکن مجھے بالکل پسند نہیں تھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر کامران اکمل کی اہلیہ عائزہ الیاس نے کہا کہ یہ اسکول میں مہمان خصوصی بن کر ائے تھے لیکن مجھے بالکل پسند نہیں تھے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے اہلیہ عائزہ الیاس کے ہمراہ شرکت کی اور اپنی شادی اور رشتے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ شادی کی بات چلی تو دکھی تھا، ویسٹ انڈیز ٹور سے واپس آیا تو گھر والوں نے کہا کہ شادی کررہے ہیں، میں نے کہا ابھی کیوں کررہے ہیں ابھی تو مجھے کھیلنا ہے میں ان چکروں میں نہیں پڑنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے ناراض رہا، والدین سے کافی بات کی پھر جب اہلیہ سے ملا تو میں نے کہا کہ اب شادی کرنی ہے۔

عائزہ الیاس نے بتایا کہ ہماری ارینجڈ میرج ہے، دیور عمر اکمل میرے چھوٹے بھائی کے دوست تھے اور دونوں ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے، میرے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا تو انکل عیادت کرنے آئے تھے پھر وہ آنٹی کو لے کر آئے اور بات پکی ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کامران اکمل مہمان خصوصی بن کر اسکول میں آئے تھے جہاں انہیں پہلی بار دیکھا تھا لیکن یہ مجھے بالکل بھی اچھے نہیں لگے تھے، عمر کہنے لگا کہ وکٹ کیپر آیا ہے تو میں نے کہا کہ مجھے تو معین خان پسند ہے۔

عائزہ الیاس نے کہا کہ اس وقت مجھے رشتے کا کچھ پتا نہیں تھا لیکن عمر اور میرے بھائی کے ذہن میں یہ چل رہا تھا پھر انہوں نے والدین سے کہا تھا۔

کامران اکمل کی اہلیہ نے بتایا کہ والدین نے شادی کا کہا تو میں بھی راضی نہیں تھی کیونکہ مجھے پڑھنا تھا اور کرکٹر سے شادی ہی نہیں کرتی جس کی وجہ گلیمر اور فین فالوونگ تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں