جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

اپنا اپنا کرو ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا، کامران اکمل برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کامران اکمل نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا کوئی نہیں سوچ رہا، پلیئر سوچ رہے ہیں اپنا اپنا کرو سائیڈ پر ہوجائو ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا۔

اے آر وائی کے پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال انفرادی پرفارمنس کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال کیا کہ پچھلے چار پانچ سال سے انفرادی پرفارمنس پر ہی چل رہے ہیں سارے، اس کے جواب میں سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پہلے ہم لوگ یہ باتیں کرتے تھے، اب ٹیم کے ممبرز پریس کانفرنس میں یہ کہہ رہے ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ ٹیم کے ممبر نے آن کیمرہ یہ باتیں کیں کہ جب تک ہم بطور ٹیم نہیں کھیلیں گے کامیابی نہیں مل سکتی، ہم لوگ یہی باتیں کررہے تھے کہ پاکستان میں سیلفش کرکٹ بہت زیادہ آئی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنا اپنا کرو سائیڈ پر ہوجائو ٹیم کو کوئی نہیں سوچ رہا، پاکستان کرکٹ کا کوئی نہیں سوچ رہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی کرکٹ یہاں تک آگئی ہے۔

سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ میرے خیال سے اس سے بڑا پیغام چیئرمین صاحب کو نہیں مل سکتا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ٹیم کے پلیئرز آکر کہتے ہیں کہ ہم متحد ہوکر نہیں کھیلے ہیں، اس سے بڑا پیغام نہیں مل سکتا تھا۔

انھوں کہا کہ اس وقت بھی کچھ نہیں ہوا تھا، ابھی بھی کچھ نہیں ہوگا، اسی وقت ان لڑکوں کو سائیڈ لائن کردیتے جن کی وجہ سے ٹیم کا یہ ماحول بنا ہے تو چیزیں بہتر ہوجانی تھی۔

کامران اکمل نے کہا کہ جس وقت انھوں نے کہا تھا کہ سوچنا بھی نہ تو ایکشن لے لیتے تو یہ حالت نہیں ہوتی، آپ نے پاکستان کی کرکٹ کے ساتھ کمپرومائز کیا، گراس روٹ لیول پر چیزیں تبدیل کرنا ہونگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں